99

سابق پاکستانی کرکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

ظفر سرفراز فرسٹ کلاس کرکٹر تھے جو پشاور کی نمائندگی کرتے رہے، وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد 7 اپریل سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل تھے، وائرس کے باعث دنیا بھر میں کسی بھی کرکٹر کے انتقال کا پہلا واقعہ ے

پشاور ( 13 اپریل2020ء) پشاور سابق پاکستانی کرکٹر کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے، ظفر سرفراز فرسٹ کلاس کرکٹر تھے جو پشاور کی نمائندگی کرتے رہے، وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد 7 اپریل سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل تھے، وائرس کے باعث دنیا بھر میں کسی بھی کرکٹر کے انتقال کا پہلا واقعہ۔ تفصیلات کے مطابق مہلک کرونا وائرس نے اب ایک سابق پاکستانی کرکٹر کی بھی جان لے لی ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر سرفراز انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ظفر سرفراز میں کچھ روز قبل ہی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا، لیکن پھر وہ پیر کے روز زندگی کی بازی ہار گئے۔

مرحوم 1969 میں پیدا ہوئے تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 50 سال تھی۔ ظفر سرفراز کو 15فرسٹ کلاس اور 6 لسٹ اے میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔ ظفر سرفراز بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر اختر سرفراز کے بھائی بھی تھے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے کسی بھی کرکٹر کی موت واقع ہونے کا یہ پہلا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں